شاہد خاقان عباسی کو جیل میں لیپ ٹاپ ملے گا یا نہیں؟

0
108

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں لیپ ٹاپ ملے گا یا نہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان کوجیل میں سہولتیں فراہمی کیس پرتحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا،شاہد خاقان،مفتاح اسماعیل،عمران الحق کی اتوارکوملاقات کرانے کاحکم عدالت نے دے دیا، عدالت نے مزید کہا کہ شاہد خاقان اپنےخرچے پرعلاج چاہتے ہیں تو جیل حکام جواب دیں،

شاہدخاقان کی لیپ ٹاپ فراہمی کی درخواست پرجیل حکام سے عدالت نے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کہا کہ پاکستان پرزن رولز 1978 میں لیپ ٹاپ فراہمی کا ذکرنہیں،

احتساب عدالت کے جج نےسہولتوں پرجیل حکام سےجواب طلب کرلیا ،عدالت کے مطابق میڈیکل بورڈنے شاہدخاقان کی 2 سرجریزکی سفارش کردی،

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کی جانب سے عدالت میں‌ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جیل میں الگ رہائش دی جائے ،

شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،اب جائیں گے جیل

درخواست میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کو پرہیزی کھانے کیلیے جیل میں خانساماں رکھنے کی اجازت دی جائے ،اے سی، فریج،ٹی وی، ٹی کیٹل، ٹوسٹر، اوون کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں، درخواست میں بیڈ، کرسی، کمپیوٹر، پرنٹر اورجیل سے دو مددگار بھی طلب کیے گئے ہیں ،

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

Leave a reply