شاہ محمود قریشی نےپیپلز پارٹی اور ن لیگ سےکس مقصد کے لئے مدد مانگ لی!

0
169

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیم درکار ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں- کچھ قوتیں پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا چاہتی ہیں اس لئے چینی نوجوانوں سے شادی کے ایشو کو ہوا دی جا رہی ہے- نئے بجٹ میں عام طبقے پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کریں گے-سرکٹ ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بعد جنوبی پنجاب کو سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔ ہائیکورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا – جنوبی پنجاب کو 120 نشستیں ملیں گی – ان کا مزید کہنا تھا کہ الگ صوبے کا بل اسمبلی قوانین کے مطابق پیش کیا گیا – ق لیگ کی قیادت کو متحدہ صوبے کے قیام کے لئے اعتماد میں لیں گے – یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہو جائے گا – شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتوں سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا, انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک معیشت بہتر نہیں ہو سکتی – تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا – بھارت میں جو بھی جماعت حکومت میں آئی اس سے بات چیت کریں گے – انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایمنسٹی سکیم ماضی کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی طرح نہیں ہے, ایمنسٹی سکیم متعارف کروا کر کشکول توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں – کوئی پبلک آفس ہولڈر ایمنسٹی سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا – اسمبلی ممبران کا اسلحہ اٹھانا مناسب عمل نہیں – بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں تو غریب طبقے پر کم بوجھ ڈالا جائے گا –

Leave a reply