لاھور :ڈی آئی جی نے صلاح الدین کی موت کی کیس کی تفشیش شروع کر دی.
لاھور :ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پنجاب زوالفقار حمید نے آج صلاح الدین کے والد اور دگر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے 11:30 بجے IG Police HQ بلا لیا. وہ آج پیش ہونگے.
واضح رہے کہ کیس کی تفشیش کے لئے زوالفقار حمید انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا ۔

لاھور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ابوبکر خدا بخش نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یاد رہے صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔

صلاح الدین گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل کامونکی تھانہ واہنڈو سے ملحقہ گاؤں گورالی کا رہنے والا تھا ۔ صلاح الدین اک ذہنی معذور تھا ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پنجاب پر شدید دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کے اہلخانہ کو اپنے پاس بلایا اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسی کے پیش نظر صلاح الدین کی موت کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

Shares: