آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

0
30

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ "آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز” فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے۔آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1172024968533745664/photo/1

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر کشمیرکے حوالہ سے دو پوسٹر بھی شیئر کئے، انہوں نے #LetsGoMuzaffarabad ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں جلسہ کا اعلان کیا تو گلوکار و اداکار بھی میدان میں آ گئے

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے جمعہ کو آزاد کشمیر جائیں گے اور مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کے جلسہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے.

وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ کے اعلان کے بعد ملک کے نامور گلوکاروں و اداکاروں نے بھی وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کا اعلان کر دیا، وزیراعظم عمران خان کے کشمیر میں ہونے والے جلسہ میں ساحر علی بگا، مایا علی اور ہمایوں سعید بھی شریک ہوں گے.

وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

عمران خان نے جلسہ کے بارے ٹویٹ کی تو یہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں صارفین نے جلسہ کے بارے میں ٹویٹ کئے اور وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو سراہا..

قبل ازیں کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم اور پاکستان میں‌ سب کے لالا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے میں وزیرا عظم کا ساتھ دیں،ریکارڈ ہولڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آواز میں آواز ملانے کےلیے ہمارا ساتھ دیں اور ہم جب مل کر مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائیں گے تو اس کا زیادہ اثر ہوگا اور ہر کسی کے آواز بلند کرنے کی اہمیت ہے.

کشمیری عوام حق اور سچ پر ڈٹے رہیں، انہیں کامیابی ضرور ملے گی، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ، ترجمان پاک فوج

 

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

Leave a reply