ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف پر عزم

0
41

شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری بھی موجود تھےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی بدولت انسدادی و احتیاطی صورت حال تسلی بخش ہے۔ضلع بھر کے تالابوں میں محکمہ فشریز کی طرف سے مچھلیاں چھوڑیں گئی ہیں جوکہ ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں کیے گیۓ انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ابھی ڈینگی مچھر کا زور ٹوٹا نہی بلکہ اسکازورٹوٹنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہےان ایام میں ڈینگی مچھر گھروں کےاندر داخل ہوتاہے جس کے لیےہمیں چاہیے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں تاکہ لوگوں میں ڈینگی سے متعلق شعور بیدار کیا ہوسکے انہوں نے تمام محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیا د پر کارکردگی کو چیک کیا سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ کوٸی بھی یوزر غلط روپوٹنگ نہ کرے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہی ہوگی اس کےبعد سیکریٹری ٹرانسپورٹ سید اسد رحمن گیلانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی صحت کی جلد بحالی کے لیے مریضوں کو تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے ۔انہوں نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی بیماری سے بچاﺅ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں جس کا سلسلہ دیہی اور دوردراز علاقوں تک وسیع کیا جائےمساجد میں اعلانات بھی کرواۓ جاٸیں- ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام سرکاری وسائل اورضلعی انتظامی مشینری کوپوری طرح متحرک کر رکھا ہے اور ڈینگی پر قابوپاناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کےافسران بھیموجود تھے-آخر میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے انسداد ڈینگی کی مختلف علاقوں میں سرویلنس کرنیوالی ٹیموں کو چیک کیا اور ان کو شاباش دی.

Leave a reply