ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجتی ریلی

0
51

فیصل آباد(محمد اویس)حکومتی ہدایات پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجتی کے لئے جنرل بس سٹینڈ میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے کی۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ اور ٹرانسپورٹرز وشہریوں نے بھی شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں جرات، دلیری اور بہادری سے بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کرنے والے بھائیوں،بزرگوں، ماؤں،بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا اورخواتین کی تحریک آزادی میں قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حد کررکھی ہے اور بھارتی فوج گھروں کے اندر داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا کیونکہ بین الاقوامی اداروں میں کشمیر پر موثر آوازیں اٹھ اور ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو رہی ہیں کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔اس موقع پر کشمیر بنے گ پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے نعرے بھی لگائے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply