افسوس ناک واقع حادثہ میں عارف والا کی ایک ہی فیملی کے پانچ افراد جاں بحق

عارف والا / بورے والا روڈ پر مانا موڑ کے قریب کار اور مزدا میں تصادم عارف والا فیملی کی پانچ افراد جاں بحق دو شدید زخمی

عارف والا / ریل بازار میں واقع ابراہیم گارمنٹس کے مالک غلام نبی کی فیملی کار پر جارہی تھی کے بورے والا روڈ مانا موڑ کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے تیز رفتار مزدا سے ٹکرا گئی

عارف والا / حادثہ کے نتیجہ میں غلام نبی کی فیملی کے پانچ افراد میں شامل ،ارشاد ولد بشیر ،رضوانہ زوجہ ارشاد ،اویس ولد ارشاد ،عبداللہ ولد غلام نبی عبدالرحمان ولد غلام نبی جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ رضا ولد غلام نبی اور یوسف ولد ارشاد دونوں کو نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا

عارف والا / ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو بورے والا ہسپتال منتقل کیا

عارف والا / متاثرہ فیملی محلہ این بلاک پاسکو گودام کے سامنے کی رہائشی ہے

عارف والا / جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو عارف والا منتقل کیا جا رہا ہے

Shares: