علماء اکرام کی میٹنگ.

0
66

عارفوالا : اتحاد بین المسلمین کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمانی اہلحدیث گلی انار کلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس

۔عارفوالا : اجلاس میں اتحاد بین المسلمین عارفوالا کے صدر صوفی محمد رشید،نائب صدرقاری عبدررازق،جنرل سیکرٹری رانا شوکت،خالد شاہ صاحب،سید اعجاز حسین شاہ صاحب اور باقی قیادت نے شرکت کی۔

عارفوالا : اجلاس میں حکومت کی جانب سے بیس نکاتی تجاویز پر غور کیا گیا۔

عارفوالا : اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور اپنے اکابرین کے فیصلہ پر مکمل عمل کیا جائے گا،حکومت کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس پر لوگوں کو بھی مکمل عمل کرنا چاہیے اورامام مسجد اور مسجدوں کی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہر مسجد میں گورنمنٹ کی جانب سے ہدایات نامہ آویزاں کیا جائے گا تاکہ نمازیوں کے لیے آسانی پیدا ہو۔اخر میں علماء کرام نے کہا رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اعمال کی معافی مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے اور اس آزمائش سے ہماری جان چھڑائے۔۔امین۔

Leave a reply