عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے’ڈی پی او مظفرگڑھ
ماہ مقدس کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ماہ رمضان کے دوران مظفرگڑھ کی 672مساجد کی سکیورٹی پر 915پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔پولیس اہلکاروں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں مساجد کی سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی تلاشی کے نظام کو موثر بنا یا گیا ہے تاکہ تخریب کار عناصر کو روکا جا سکے اسی طرح پورا مہینہ گشت کا سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں گشت کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رہے گا۔رمضان کے جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے مطابق پولیس رمضان میں شہری کا تحفظ یقینی بنائے گی مساجد اور شہر کے داخلی خارجی راستوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی