حضرت لال شہباز قلندر;231; ایس ایس بی شوٹنگ بال ٹرافی ٹورنامنٹ
غازی شوٹنگ بال کلب کے سیکریٹری عارف تنولی ایڈوکیٹ نے ٹیم کا اعلان کر دیا
کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے سیکریٹری محمد عارف تنولی ایڈوکیٹ نے حضرت لال شہباز قلندر;231; ایس ایس بی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لئے غازی اسپورٹس شوٹنگ بال ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ ٹورنامنٹ 26 تا 28 جولائی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلا جائے گا ۔ ٹیم میں کپتان سید غفور شاہ، وائس کپتان جمیل احمد، اختر، عارف، انور، تاج میرانی، پاشا قدیر، اویس، نبیل، عابد اور سمیر شامل ہیں جبکہ ٹیم کے منیجر شعیب الحق اور کوچ جمیل احمد اعوان ہوں گے ۔