فیصل آباد، اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام

0
147

فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ماہ صیام کے مقدس مہینہ میں اولڈ ایج ہوم (عافیت) میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،انچارج زاہدہ نازودیگر نے بزرگوں کے ہمراہ افطاری میں شرکت کی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر روزہ افطار کرنے سے روحانی تسکین حاصل اور اخوت ویگانگت پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی افطاری سے مساوات،رواداری اور پیارومحبت کے جذبات کو بھی تقویت ملتی ہے۔انہوں نے اولڈایج ہوم میں مقیم بزرگوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کی صحت وسلامتی اوردرازی عمر کی دعا کی۔انچارج اولڈ ایج ہوم نے بتایا کہ ماہ صیام میں بھی بزرگ مرد وخواتین کو گھریلو ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور سحر وافطا ر کا خصوصی بندوبست کرنے کے علاوہ نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

Leave a reply