قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق نیازی نے سرکاری سلاٹر ہاؤس سے باہر کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے کے غیر قانونی عمل پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور اس قسم کی حرکت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرنے والے کسی بھی شہری کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جو بھی شخص سرکاری ذبح خانے کے علاوہ کسی پرائیویٹ جگہ پر گائے،بھینس،بکرے یا بھیڑیں ذبح کرتے ہوئے پایا گیا اسے فوری طور پر گرفتار کرکے فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا اور غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا تمام تر گوشت،جانور کی کھال اور دیگر باقیات بحق سرکارضبط کرکے روزانہ شام کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تلف کر دی جائیں گی۔

- Home
- جرائم و حادثات
- فیصل آباد، سرکاری مذبحہ خانوں کے باہر پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے پر سخت پابندی عائد