فیصل آباد نئی نویلی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم گرفتار
فیصل آباد میں دو روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے کوہالہ میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کی 2 روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے