فیصل آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے دیا

0
43

فیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں نے حکومت کے پہلے وفاقی بجٹ برائے سال 2019-20 کو مایوس کُن اور عوام دشمن قرار دے دیا۔ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے اپنے پہلے وفاقی بجٹ میں صنعتوں کی برامدی اشیاء پر زیرو ریٹڈ ٹیکس کی شرط ختم کرتے ہوئے 17 فیصد جی ایس ٹی ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا تو صنعتی شہر کے تاجر و صنعتکار چکرا کر رہ گئے۔ صنعتکاروں و تاجر کہتے ہیں ہوزری، پاور لومز، یارن اور ٹیکسٹائل سیکٹر جی ایس ٹی کے نفاذ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ جس سے ناصرف مالکان انڈسٹریز کی تالا بندی پر مجبور ہوجائیں گے بلکہ لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑجائیں گے۔
صنعتی شہر کے تاجر و صنعتکار کہتے ہیں 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے وہ انٹرنیشنل سطح پر دیگر ممالک کے صنعتکاروں سے بہت پیچھے رہ جائیں گے، حکومت نے ظالمانہ ٹیکسز کا نفاذ فوری واپس نہ لیا تو ملک بھر کی تاجر تنظیموں کی مشاورت سے سڑکوں پر دمادم مست قلندر کیا جائے گا.

Leave a reply