فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے میونسپل کارپوریشن ہال میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر ایم پی اے فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ لوگوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کے لئے تیز رفتار محکمانہ اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ انہیں ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پربھی سختی سے عمل پیرا ہیں اس سلسلے میں مختلف محکموں کے افسران کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اچانک انسپکشن کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے صفائی ستھرائی،تجاوزات،زمینوں کے انتقالات،سیوریج کی درستگی اور دیگر محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات پیش کیں۔
۔۔۔///۔۔۔

Shares: