فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے یوتھ پروموشن ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے اور گراؤنڈ کے اردگرد 200 پودے لگوانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان جھنگ روڑ پر 69 ج ب چھباں میں دوسرے یوتھ پروموشن ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر کا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خان نیازی،چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار،حاجی عبدالغفار سندھو،بریگیڈیئر خالد یزدانی،نوید احمد اور دیگر منتظمین کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کمشنر نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے اس سلسلے میں مختلف مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائے جا رہے ہیں جبکہ کلبز کی طرف سے کھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی جاری ہے۔انہوں نے افتتاحی میچز میں کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کو سراہا اورکہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح فیصل آباد میں فٹبال کا بھی ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے فٹبال گراؤنڈ کی حالت کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑی اچھے ماحول میں تربیت حاصل کر کے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈویڑنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ دس روزہ فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف کلبز کی 32 ٹیمیں شریک ہیں۔
ف
فیصل آباد ڈویژنل کمشنرجاوید محمود بھٹی نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
Shares: