ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔
مدینتہ الالیاءملتان کے باسیوں کے لیے سفر آسان بنائے جارہے ہیں اور اب قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔افتتاح وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ٹرنسپورٹ جاویداخترانصاری نے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک اور ملک واصف راں ایم پی اے،میٹرو بس سروس کے آپریشن منیجرواجد سلیم اورمنیجر ویڈا بس سروس شہباز علی بھی انکے ہمرہ تھے۔معاون خصوصی جاویداخترانصاری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوآرام دہ بس سروس کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اب بسیں گھنٹہ گھر ملتان سے قادر پور راں تک ڈائریکٹ چلیں گی۔تک چلیں گی۔اس سے قبل شہریوں کو ابن سینا ہسپتال سے دوسری بس میں بیٹھنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ قادر پور راں سے بہاوالدین زکریا کا روٹ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہر کے جس علاقے میں پبلک کی ڈیمانڈ ہو گی روٹ کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں 15 روٹس پر عوام کو ویڈا بس سروس کی سہولت حاصل ہے اور شہر میں 92 بسوں پر روزانہ 43 ہزار شہری سفر کررہے ہیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔
Shares: