لودھراں : بارش کے باعث چھت گرنے سے 6 افراد زخمی

0
61

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 53 ایم میں دوران بارش مکان کی چھت پر پانی جمع ھونے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی چک نمبر 53 ایم میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا حادثہ کے نتیجے چھ افراد زخمی ھوئے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر 53 ایم منتقل کر دیا زخمی ھونے والوں میں 3 بچے ایک خاتون اور 2مرد شامل ہیں چھت بارش کا پانی جمع ھونے کے باعث گری۔

Leave a reply