لودھراں : عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

0
36

دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر عوام کے مسائل کے حل کے لئے دنیاپور پہنچے،میونسپل کمیٹی کے ہال میں کھلی کچہری لگائی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کھلی کچہری میں مختلف محکموں سے متعلق عوام کی شکایات اور مسائل سنے،سائلین کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے،کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مظہر اقبال،ڈی ایس پی سرکل دنیاپور جواد سخا،سرکل دنیاپور کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران بھی موجود تھے-

Leave a reply