لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے تھانہ قریشی والا کی حدود میں منشیات فروش کو ایس ایچ او کوثر شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونے والا شخص کافی عرصہ سے یہ مکروہ دھندہ کر رہا تھا گزشتہ روز کامیاب مخبری پر مقامی تھانہ قریشی والا کے ایس ایچ او نے چھاپہ مار کر منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا ہے

Shares: