ایران کی عالمی تنظیم کو دھمکی

0
78

ایران کی جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

تفصیلات کے مطابق ایران نے دھمکی دی ہے کہ جوہری معاہدے کے فریق ممالک نے ایران کی خواہش کے مطابق اقدامات نہ اٹھائے تو یہ جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے کنارہ کشی کو ایجنڈے میں لائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مہلت 8 جولائی کو پوری ہو رہی ہے اگر اس سے قبل تک مطلوبہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر این پی ٹی کی نگرانی کی اجازت دینے والے اضافی پروٹوکول کو التوا میں ڈال دیا جائیگا اور عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ جاری تعاون پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا جائیگا۔

یورپی یونین کی امریکہ کے ساتھ 900 ارب ڈالر کی تجارت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مجتبیٰ زُننور کا کہنا تھا کہ "یورپ کسی بھی صورت 900 ارب ڈالر کی 20 ارب ڈالر کے لیے قربانی نہیں دے گا، نکلیئر معاہدہ یورپی یونین کے مفاد میں ہے تا ہم یہ اس کے لیے کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں کرے گی۔”

Leave a reply