لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیاپور کے نواحی علاقے تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں فیضان قیوم کی سربراہی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ پسٹل 30 بور، ریوالور اور گولیاں برآمد،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-
موٹرسائیکل چوری کے حوالے سے یہ مشہور گینگ تھا کئی موٹرسائیکل برآمد ہونے کی توقع ہے

لودھراں : موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار
Shares: