لودھراں : ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) الیکشن کمیشن آفس لودہراں میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں میں ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر شیرمحمد اعوان، صدر مرکزی انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ، ملک شہباز اعوان، عفت سومرو ایڈووکیٹ، سٹی صدر پیپلزپارٹی شیخ طاہرالدین ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابرار احمد جتوئی ، ادریس جامی ، ایس پی او کے نمائندہ زوہیب، مرزا مختار،راو وسیم اور عرفان اعوان سمیت دیگر کئی ممبران نے شرکت کی