لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر کا کھلی کچہری کا انعقاد۔ ترجمان پولیس

تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد تھانہ سٹی لودہراں میں کیا گیا۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے شہریوں کے مسائل سنے، درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے.

عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے ان کی دہلیز تک جاؤں گا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔ کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔

ہفتہ وار کھلی کچہری کے علاوہ بھی شہری دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔ لودہراں پولیس "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر

Shares: