لودہراں : پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر مقدمہ درج اور گرفتاری

0
48

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی)

پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کے پہلے دن یونین کونسل دوران والا میں فی میل پولیو ٹیم ممبر سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود موقع پر پہنچ گئے. مدرسے کے معلم کی جانب سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا اور فیمیل ٹیم سے بدتمیزی کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے موقع پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں بچوں کو قطرے پلوائے اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے افراد کو گرفتار کرا کے قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دیے. اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

Leave a reply