لڑکی اور لڑکا قتل
ایبٹ آباد
تحصیل حویلیاں کے علاقہ برج میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے علاقہ برج میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے لڑکی کے بھائی نے گولیاں مار کر دونوں کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا
پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے
معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے چند دن قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی بناء پر لڑکی کے بھائی نے قتل کیا
مقتولین کی شناخت صباء اور راشد کے نام سے ہوئی ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔