لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیرا علی عثمان بزدار کی ہدایت پر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیرا ہتمام ریلی نکالی گئی ۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءاور ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،چیئرمین ضلعی بیت المال خالد تھند،افسران و سرکاری ملازمین ،مرد و خواتین شہری،سول سائٹی کے ممبران،طلبہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں اور مودی کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے جبکہ خواتین نے ”کشمیری عورتوں اور بچوں کا قتل عام بندکرو“پر مبنی کتبے اُٹھارکھے تھے۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی انتہاہوچکی ہے ۔معصوم لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات تک رسائی نہیں دی جارہی ہے ۔علاج معالجہ کی سہولت اور کھانے پینے کی اشیاءناپید کردی گئی ہیں۔عالمی برادری انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی انسانیت کے قتل عام کا نوٹس نہیں لے رہاجو اس کے ضمیر کی بے حسی کی واضح دلیل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کا مقصد عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری اخلاقی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی ۔آخر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے دعاکی گئی ۔ اس دن کے حوالے سے چوک اعظم،کروڑ لعل عیسن ،فتح پور ،چوبارہ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں

لیہ – انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
Shares: