آرمی چیف کی زیر صدارت 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کورکمانڈر کانفرنس ختم

0
29

آرمی چیف کی زیر صدارت 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی کورکمانڈر کانفرنس ختم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم ہو گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی،کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.کور کمانڈر کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،

کور کمانڈ کانفرنس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا کیا۔ کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول سمیت کشمیر سے متعلق امور پر غورکیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی.

شرکا نے ملک میں پائیدارقیام امن کے لیےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا .خطےمیں امن کےلیےتمام اقدامات کی حمایت کےعزم کابھی اعادہ کیا گیا

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلی کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں وزیراعظم عمران خان نے تین برس کی توسیع کی تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں چھ ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کو کہا کہ اس حوالہ سے قانون سازی کی جائے.

Leave a reply