اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی جنوبی افریقا میں ٹریننگ جاری

0
151
arshad nadeem

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی جنوبی افریقا میں ٹریننگ جاری ہے اور سخت مرحلے میں داخل ہو گئی ہے

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے پہلے جم ٹریننگ کی پھر تھرو کرنا شروع کیا جس کے بعد اب ارشد ندیم بھرپور انداز سے ہر طرح کی ٹریننگ کررہے ہیں،ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ماشاءاللہ ٹریننگ اچھی چل رہی ہے، ساؤتھ افریقہ میں مزید 15 سے 20 دنوں تک ٹریننگ کروں گا،ساؤتھ افریقہ میں ٹریننگ کے بعد واپس پاکستان آؤں گا، میں کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہا ہوں اور ٹریننگ کے نئے طریقے و ٹیکنیکس سیکھ رہا ہوں،ٹریننگ سے میری صلاحیت اور اسکلز پر مثبت اثر پڑے گا، میں جنوبی افریقا میں بڑی محنت کر رہا ہوں تاکہ اپنا ٹارگٹ حاصل کر سکوں،اولمپکس سے پہلے ایک دو ایونٹ میں شرکت کروں گا ،میرا گول پیرس اولمپکس میں اچھا پرفارم کرنا اور پاکستان کے لیے اعزاز لانا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جیولن تھرو ارشد ندیم سے ملاقات

گزشتہ سال ہنگری میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں، ندیم نے 87.82 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن کر ملک کے لیے تاریخ رقم کی، ہندوستان کے نیرج چوپڑا سے بالکل نیچے جنہوں نے 88.17 میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ایونٹ کے دوران انہوں نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی بھی کیا۔ تاہم گزشتہ سال وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور ایشین تھرونگ چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے تھے۔ارشد کا ذاتی بہترین تھرو 90.18 میٹر ہے جسے اس نے 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سنبھالا تھا۔پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کا ایونٹ فرانس کے سب سے بڑے مقام اسٹیڈ ڈی فرانس میں منعقد ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 6 اگست کو ہوگا جس کا فائنل 8 اگست کو ہوگا۔

Leave a reply