لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کے لیے موثر پیشگی اقدامات کے تحت ضلع بھر کی 598کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کو فوری طور پر بندکرنے اور بھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے کام کیاجائے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںاے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر سجا داحمد،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین قریشی،عدنان خان،دیگر متعلقہ افسران اور بھٹہ مالکان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں ،گاڑیوں اور فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق انہیں حکومتی ایس او پیز کا پابندبنایاجائے اور سرکاری زمینوں پر قائم تمام بھٹیوں کو فوری طور پرمسمار کردیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکارو ں کو فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے آگہی سیمینار اور کسان بیٹھک کا اہتمام کریں تاکہ عوام کو سموگ کے مضر اثرات سے بچایاجاسکے

لیہ – سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئےکوئلہ بھٹیوں کو بند کرنے کی ہدایت
Shares: