لیہ – صوبائی وزیر کا مختلف علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی جائزہ

0
55

لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ ادارے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اہمیت کے پیش نظر موثر مانیٹرنگ کامیابی کے لیے اہم تقاضہ ہیں کیونکہ پولیو وائرس ہمارے معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری کا شکاربنا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے ضلع لیہ میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مانیٹرنگ کے لیے ضلع لیہ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءہمراہ تھے۔صوبائی وزیر کو سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے ضلع لیہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کے مائیکرو پلان سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پراقدامات اُٹھارہی ہے جس کے مطلوبہ نتائج کے حصول تک ہمیں انتھک محنت کرنا ہوگی اس لیے وزیر اعلی عثمان بزدار کے پنجاب بھر میں پولیو مہم کے سوفیصد اہداف کے حصول کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی وزراءپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین ،اساتذہ کرام ،غیر سرکاری تنظیمیں ،سیاسی و سماجی شخصیات کے تعاون کے حصول کو یقینی بنا کر مہم کو کامیاب بنائیںتاکہ معصوم بچوں کو پولیو ایسے مرض سے محفوظ بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنایاجاسکے۔صوبائی وزیر نے مختلف علاقوں میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Leave a reply