لیہ – ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل اورڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ اورافسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے مودی کے خلاف کشمیر پرغاصبانہ قبضے پر نعرے باز ی کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کشمیر ریلی تحریک پاکستان کا حصہ ہے جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہوگا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رہے گی۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ ختم کروائے کیونکہ مودی کا ظلم بے لگام ہو چکا ہے

Comments are closed.