لیہ – ڈکیتی اور خاتون اور بچوں کے اغواء کی واردات ناکام

لیہ – تھانہ کروڑ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اغواءکی واردات کو ناکام بنا دیا ،ڈی ایس پی سرکل کروڑملک لیاقت ،ایس ایچ او کروڑ کلیم اللہ گاڈی نے پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ کروڑ پولیس کو گزشتہ رات بذریعہ ریسکیو 15 اطلاع ملی کہ غلام عباس نامی شخص کے گھر مسلح اشخاص نے ڈکیتی کی اور بیوی کو بچوں سمیت اغواءکرکے لے گئے ہیں جس پر ایس ایچ و کروڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور راستہ میں گھیر ا ڈال کر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسلحہ ناجائز اور گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی ،مال مسروقہ اور مغویہ عورت بچوں سمیت بازیاب کر لی ،ڈی ایس پی نے مزید بتلایا کہ یہ ایک بین الاضلاعی گینگ ہے جو اسلح کے زور پر ڈکیتی ،چوری اور اغواءکی وارداتوں میں ملوث ہے گینگ کے تعلق جھنگ سے ہے ،انہوں نے بتلایا کہ ملزمان کے خلاف اغواءاور ڈکیتی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے امید ہے کہ مزید انکشافات سامنے آئیں گے ،کروڑ پولیس کی اس بروقت اور زبر دست کاروائی پر ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے شاباش دی اور نقدانعام اور سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ کروڑ کے شہریوں نے ز بردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم کا اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے عوام میں احساس تحفظ پید ا ہو گا ۔

Comments are closed.