چنیوٹ ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر عید کے دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ۔ چناب نگر میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد فیصل نے 4 دوکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ یہ دوکاندار عید کے دوسرے روز مقرر کردہ قیمت سے زیاد ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے تھے جس پر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائی جاری رکھیں ۔ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروش کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔