محافظ لوٹ لئے گئے ،رہزن پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار

ٹھٹھہ صادق آباد ( نامہ نگار) نامعلوم مسلح افراد گشت پر مامور تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے اہلکار رضا کاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گن پوائنٹ پر سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر قائم مقام ڈی پی او خانیوال جاوید احمد خان موقع پر پہنچ گئے علاقےکی ناکہ بندی، دہشت گردی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کا حکم، پولیس ٹیمیں تشکیل، تفصیل کے مطابق آج دوپہر کو تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کا اہلکار محمد اکمل 2 پولیس رضاکاروں محمد زاہد، محمد افضل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ملتان دنیا پور روڈ چک نمبر 133 دس آر کے قریب گشت پر مامور تھے کہ ملتان کی طرف سے آنے والی مشکوک کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار اہلکار رضا کاروں کو ٹکر ماردی اور نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے پولیس اہلکار اور رضاکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گن پوائنٹ پر سرکاری اسلحہ رائفلSMG میگزین گولیاں چھین لیں اور دنیا پور کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر قائم مقام ڈی پی او خانیوال/ ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال جاوید احمد خان، ڈی ایس پی جہانیاں خالد حسین، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد ظفر اقبال سیال، سی آئی اے سٹاف خانیوال بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، علاقے کی ناکہ بندی کی گئی مگر مسلح نامعلوم افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، زخمی رضا کاروں محمد افضل، محمد زاہد کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کر دیا گیا، قائم مقام ڈی پی او جاوید احمد خان نے زخمی رضا کاروں کا میڈیکل کروانے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں، قائم مقام ڈی پی او خانیوال جاوید احمد خان کے مطابق واقع میں ملوث نامعلوم افراد کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔

Comments are closed.