محرم الحرام کے انتظامات حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لیے

0
48

شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والاتہنیت بخاری وحساس اداروںکے افسران سمیت دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ تمام مذاہب اور مسالک کے علماء سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین کا پیغام انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ امن،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔محرم الحرام کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں،مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شر پسند عناصر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

Leave a reply