مرکزی انجمن تاجران بلوچستان اعلان اور تمام یونٹ کو ہدایت جاری کردی۔

0
69

کوئٹہ:- مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے تمام 170 یونٹوں پرمشتمل مشترکہ اور ہنگامی اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر رحیم کاکڑ نے اعلان اور تمام یونٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان 10 مئی 12 بجے صوبائی دارالحکومت کویٹہ کے تمام مارکیٹیں دکانیں اور ، شاپنگ سینٹر کھول دیں گے اور لاک ڈاؤن خود ختم کریں گے اگر حکومت نے تاجروں کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھایا تو اس کی ہر مزاحمت کیلئے تیار رہے تاجر اب کسی نوٹیفکیشن کا انتظار نہیں کریں گے اگر وفاقی حکومت نے از خود لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تو اچھی اقدام ہے لیکن بلوچستان کے حکومت نے لاک ڈاؤن کی نوٹیفکیشن 19 مئی تک بڑھایا ہے ، جو بلوچستان کے تاجر کسی صورت نہیں مانتے اور نہ اس پر عمل کیا ہے اگر بلوچستان حکومت نوٹیفکیشن واپس لیتے ہیں تو لے لیں اس میں اس کا خیر ہے ورنہ تاجر اس نوٹیفکیشن کو نہیں مانتے اور اپنے دکانیں 10 مئی 13 بجے سے خود کھول دیں اس حوالے تمام تاجر اپنے اپنے روڈ پر موجود رہے اور دکانداروں کی نگرانی کرتے رہے کوئی بھی دکاندار اپنے دکانیں سے نہ جائیں اگر حکومت کوئی غلط قدم اٹھایا تاجروں کیساتھ زیادتی کی تو اس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی اور دکانداروں کیخلاف کاروائی کی تو تاجر ہر روڈ پر دھرنا دینگے آخر میں اجلاس کے تمام یونٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے رحیم کاکڑ کی باتوں کی تائید کی۔

Leave a reply