مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کا کٹاو سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ،کئی مکان دریابرد ہوگئے۔

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں دریائے سندھ کا لنڈی پتافی کے مقام پر شدید کٹاو جاری ،درجنوں بستیاں دریا برد ،سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یارومددگار ہیں۔جتوئی کے علاقہ لنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کا کٹاو تیزی سے جاری ہے۔ دریا کے شدید کٹاو کی وجہ سے درجنوں بستیاں دریا برد ہو چکی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ دس سال سے دریا کا کٹاو جاری ہے لیکن مقامی نمائندے اور انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہے جبک دریا کے کٹاو کی وجہ سے بستی جلال،بستی نوناری،بستی لسکانی دریا برد اور سینکڑوں ایکڑ کهڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔اس سب کے باوجود مقامی نمائندے صرف وعدوں تک محدود ہیں ۔متاثرین کی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دریائی کٹاو کی وجہ سے متاثرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔متاثرین نے احتجاج کرتے پوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سپر بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.