چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک نے مظفرگڑھ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا،سنٹر میں سہولیات کی عدم فراہمی،ملازمین کی غیرحاضری اور دیر سے پہنچنے پر سنٹر کے پورے عملے کی سرزنش کی اور انھیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے.چئیرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک نے مظفرگڑھ میں لینڈ ریکارڈ آفس کا اچانک دورہ کیا،چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر نے ملازمین کی حاضری چیک کی اور سائلین کے مسائل سنے.سردار احمد علی دریشک نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عام شہریوں کو سہولیات کی عدم فراہمی،ملازمین کی غیرحاضری اور انکے بروقت نہ پہنچنے پر عملے کی سخت سرزنش کی.چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر نے بروقت نہ پہنچنے اور غیرحاضری پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر خواجہ اویس سمیت 20 رکنی عملے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا.اس موقع پر چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں مزید اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کیے جائیں گے،سائلین سے رشوت وصول کرنے اور بروقت نوکری پر نہ پہنچنے والوں کو نوکری سے نکال دیا جائے گا.

Shares: