اورنگ آباد نہیں،سمبھا جی نگر نام ہو گا ریلوے اسٹیشن کا،بھارت میں مسلمان نام بھی زیر عتاب

0
37

اورنگ آباد:بھارت میں مسلمان جہاں ان دنوں انتہا پسند ہندووں کی تنگ نظری اور نفرت کا شکار ہیں اور زیر عتاب ہیں وہاں انتہا پسند ہندو کسی بھی اسلامی نام یا کلچر سے جڑے ہوئے اسلامی پہلو کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت میں‌اسلامی ناموں پر قائم گاوں،شہروں،تاریخی عمارات اور ریلوے اسٹیشنوں کے بھی دشمن بن گئے ہیں. اسی اسلام اور مسلمان دشمنی کی وجہ سے ہندوہر اسلامی پہلوکو مٹانے کے درپے ہیں. ایسی ہی ایک مذموم حرکت ریلوے اسٹیشن پر کی گئی اورنگ آباد شہر کے نام کی جگہ سمبھاجی نگرکا پوسٹرنصب کیا گیا۔ جس کی وجہ سے شہرمیں کشیدگی پھیل گئی لیکن ریلوے پولیس اور مجلس اتحادالمسلمین کی کوشش سے حالات قابومیں ہیں۔ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا یقین دلایا ہے۔

اس مذموم حرکت کے خلاف شہریوں میں کافی برہمی دیکھی گئی۔ مجلس اتحادالمسلمین کا کہنا ہیکہ پارلیمانی انتخابات میں فرقہ پرستوں کو شکست ہونے سے وہ بوکھلا گئے ہیں اورکسی صورت میں حالات ابتر کرنے کے چکروں میں ہیں۔ یہ مذموم حرکت اسی کی کڑی ہے تاہم پولیس کی یقین دہانی اورایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایم آئی ایم نےشہریوں سے امن و امان کی برقراری کی اپیل کی۔ ریلوے اسٹیشن کے منیجر جاکڑے نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

اورنگ آباد میں نام تبدیلی کا تنازعہ برسوں پراناہے فرقہ پرست پارٹی اسی تنازعے کو بھناکراپنے سیاسی مفادات حاصل کرتی رہی لیکن اب سیاسی منظر نامہ بدل جانے سے فرقہ پرست طاقتیں پھرسے متنازعہ موضوعات کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔ لیکن شہر کے امن پسند شہریوں نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرکے فرقہ پرستوں کی اس چال کو ایک طرح سے ناکام کردیا۔ایم آئی ایم کا کہنا ہیکہ اب پولیس کی ذمہ داری ہیکہ وہ شرپسندوں کی سرکوبی کریں۔

Leave a reply