مظفرگڑھ میں پولیس نے منشیات کے بین الصوبائی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔کاروائی کے دوران خاتون سمیت 4 سمگلروں کو بھی گرفتار کیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر اس میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی منشات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمد کے مطابق ٹرک کے مختلف خانوں میں چھپی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی ایک من 12 کلوگرام چرس اور 3 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی گئی.ٹرک میں چھپائی گئی چرس بلوچستان سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو منتقل کی جارہی تھی.آر پی او ڈیرہ غازیخان کیمطابق کاروائی کے دوران خاتون سمگلر زبیدہ سمیت 3 دیگر سمگلروں سیفل،قمر اور پیرمحمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے.گرفتار افراد میں سے قمر اور پیرمحمد کا تعلق بلوچستان اور زبیدہ اور سیفل کا تعلق کوٹ ادو سے ہے.آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمدنے پولیس کو مطلوب منشیات کے سمگلروں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اور تھانہ سنانواں پولیس کو شاباش دی اور انکے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا بھی اعلان کیا۔آر پی او کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.









