مظفرگڑھ میں بھتہ مافیا کو پولیس کی مبینہ سرپرستی پر ویگن ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین نے پولیس اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظفرگڑھ میں مقامی پولیس کی جانب سےبھتہ مافیا کو مبینہ سرپرستی دینے اور ڈرائیوز کوہراساں کرنے کے خلاف ویگن ڈرائیورز نےمظفرگڑھ پریس کلب کے باہر اجتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھتہ مافیا اور پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کے مطابق بھتہ مافیا کی جانب سے سابقہ کے بی اسٹینڈ پرمبینہ غیرقانونی ویگن اسٹینڈبنایا گیا ہے جس کی سرپرستی مقامی پولیس کررہی ہے۔غیر قانونی اسٹینڈ بنانے والے ڈرائیوروں سے فی چکر کے حساب سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ احتجاجی ڈرائیوز کے مطابق بھتہ دینے سے انکار کرنے والوں کو مقامی پولیس کے ذریعے ہراساں کئے جانے کے ساتھ ناجائز چالان بھی کیے جاتے ہیں۔مظاہرین نے صحافیوں کو پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی دیکھائی جس میں وہ مبینہ طور پر گاڑیوں سے زبردستی مسافروں کو اتاررہے ہیں۔ اجتجاجی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور جنرل بس اسٹینڈ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان نے ڈرائیوروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقامی ویگن اسٹینڈ مالکان کے جھگڑے کے بعد تحریری معاہدہ میں طے ہوا ہےکہ کسی ویگن اسٹینڈ کے سامنے دوسرے اڈے کی گاڑی کھڑی نہیں کی جائے گی اور تحریری معاہدہ کے مطابق جھگڑے روکنے کیلئے سزا کے طور پر گاڑیاں خالی کروائی جاتی ہیں ۔

- Home
- جرائم و حادثات
- مظفرگڑھ پولیس بھتہ مافیا کی مبینہ سرپرست،بھتہ نہ دینے والی ویگنوں سے پولیس اہلکار مسافر اتارنے لگے