امریکانے ترکی پر اسلحے کی پابندی لگادی

0
77

امریکا نے روسی اسلحہ خریدنے پر ترکی پر قدغنیں لگا دیں امریکی اسلحہ لینے پر پابندی عاید کر دی

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ترکی پرایک بار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا فضائی دفاعی نظام’ایس 400’حاصل کرنے کے بعد انقرہ امریکا سے ‘ایف 35’ جنگی طیارے حاصل نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ وزیردفاع ‘مارک اسپر’ نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا ‘ایس 400’ دفاعی نظام خرید نا ‘مایوس کن’ ہے۔

منگل کے روز ایک بیان میں سینٹ کی مسلح‌افواج کمیٹی میں ایک بیان دیتے ہوئے اسپر نے کہا کہ ترکی نیٹو میں ہمارا طویل عرصے تک اتحادی رہا ہے مگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنے کا غلط فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ہم ترکی سے سخت مایوس ہیں۔

اسپر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک وقت میں ‘ایس 400’ اور راڈار سے غائب ہونے کی صلاحیت والے ‘ایف 35’ جنگی طیارے حاصل نہیں‌کرسکتا۔

انہوں‌نے کہا کہ اگر مجھے وزیردفاع تعینات کیا گیا تو میں ترکی کو ‘ایف 35’ طیارے فروخت کرنے سے منع کروں گا کیونکہ ترکی ‘ایس 400’ دفاعی نظام خریدنے کے بعد امریکا کے جنگی طیارے خرید کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘ایس 400’ دفاعی نظام امریکا کے ‘ایف 35’ جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا‌.
یہ بھی پڑھیں.ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان
واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

Leave a reply