ضلع مظفرگڑھ کے4ہزارسےزائدسرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارو ں میں سہولیات کافقدان کےباعث طلباوطالبات کومشکلات کاسامناہے ۔سکولوں میں پینےکےلئےصاف پانی تودورکی بات گلاس تک موجودنہیں ہیں بچےزیرزمین واٹرپمپ سےنکلنےوالےگندےپانی کوٹوٹیوں سےمنہ لگاکرپینےپرمجبورہیں۔ضلع بھرکے98فیصدسکولوں میں بچےآلودہ اورمضرصحت پانی پینےپرمجبورہیں اکثرسکولوں کی عمارتیں بوسیدہ ہوچکی ہیں توکئی اداروں میں بجلی کی سہولت تک میسرنہیں ہیں،کہیں نان سیلری فنڈزہڑپ توکہیں ہیڈماسٹرزوہیڈمسٹریس اپنی تنخواہیں بھی اداروں پرلگانےلگی ہیں۔ہزاروں روپےفیسوں کی مدمیں وصول کرنےوالےپرائیویٹ اداروں میں مضرصحت پانی،ناقص اورباسی اشیاءکھانےسےبچےپیچیدہ امراض کاشکارہورہےہیں۔ایک سرکاری ادارےمیں توکرنٹ لگنےسےبچےکی موت تک واقعہ ہوچکی ہے ۔انتہاتویہ ہےکہ سرکاری سکولوں کےاساتذہ سےڈپٹی ڈی ای اوواش روم تک صاف کراتےہیں ایسی ایک ویڈیوگزشتہ دنوں منظرعام پرآچکی ہے۔اس سب کےباوجودڈپٹی کمشنرڈاکٹراحتشام انورجواپنےآپ کوتعلیم دوست شخصیت کہلوا تے ہیں انہو ں نے ایک بار بھی سر کار ی سکو لو ں کا دور ہ بھی کر نا گوارا نہیں کیا ۔ تفصیل کے مطا بق ضلع مظفر گڑ ھ میںخو اتین کے کل 681 سر کار ی پرا ئمر ی سکو لو ں جبکہ 702بو ائز پرا ئمر ی سکو لز ہیں۔اسی طر ح 109گر لز مڈ ل جبکہ 113بو ائز مڈ ل سکو لز ہیں،46گر لز ہا ئی سکول جبکہ 90بوا ئز ہا ئی سکو ل ہیں اور 5گر لز ہا ئر سیکنڈر ی سکو ل جبکہ 11بو ائز ہا ئر سیکنڈر ی سکول کا م کر ر ہیں .۔اگر با ت کی جا ئے پرا ئیو یٹ ر جسٹرڈ تعلیمی ادار و ں کی مظفرگڑھ میں 138پرا ئمر ی، 405مڈ ل ، 252سیکنڈر ی ،50ہا ئر سیکنڈری ہیں جبکہ ضلع میں374غیر ر جسٹرڈ ، 150انڈر پرا سس،336پی ایس پی سکو لز سمیت ایک ہزار سے زا ئد پیف سکو لز کا م کر ر ہے ہیں ۔ ان سکو لز میں سے 98فیصد میں سہو لیا ت کا شد ید فقدا ن ہے ۔ضلع مظفر گڑھ کے سکو لو ں کو نا ن سیلر ی بجٹ کی مد میں ملنے وا لے فنڈزکی ما لیت 10کروڑ رو پے سا لا نہ کے لگ بھگ ہے اس سب کے با وجو د سر کار ی سکو لز میں سہو لیا ت نا ہو نے کے برا بر ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق نا ن سیلر ی بجٹ کی مد میں ملنے وا لی رقم کا بڑا حصہ محکمہ تعلیم کے افسرا ن اور ہیڈ ما سٹرو ہیڈ مسٹر یس خورد برد کر لیتے ہیں اس حو الے سے گز شتہ دنو ں گور نمنٹ گر لز سکو ل خور شید آ با د کی ہیڈ مسٹر یس پرانکو ائر ی کے دورا ن کر پشن ثا بت بھی ہو ئی ہے اور انہیں نا ن سیلر ی بجٹ فنڈکی رقم سے ہڑ پ کئے گئے سا ڑھے 4لا کھ رو پے جمع کروا نے کا حکم بھی دیا گیا تاہم انہو ں نے ابھی تک یہ رقم جمع نہیں کروا ئی ۔ سکو لز میں سہولیا ت کا یہ حا ل ہے کہ آ ج کے اس تر قی یا فتہ دور میں بھی مظفر گڑ ھ کے 98فیصد سکو لز میں پینے کا صا ف پا نی تک میسر نہیں ہے زیر زمین وا ٹر پمپ سے نکلنے والے مضرصحت پا نی کو پینے کے لئے سر کار ی سکو لو ں میں گلا س تک نہیں بچے بچیا ں ٹو ٹیو ں کو منہ لگا کر پا نی پینے پر مجبو ر ہیں ۔مضر صحت پا نی پینے سے ہما ر ے مستقبل کے معمار ہپا ٹا ئٹس ،معدہ،گردو ں اور دیگر بیمار یو ں میں مبتلا ہو ر ہے ہیں ۔ ضلع کے سر کار ی سکو لو ں میں درجہ چہارم کے ملا زم نہ ہو نے کی وجہ سے پڑ ھے لکھے اسا تذہ کو سکو لز کی صفا ئی ستھرا ئی کا کا م بھی خو د کر نا پڑتا ہے اس حو الے سے گز شتہ دنو ں مظفرگڑ ھ کے ڈپٹی ڈی ای او کی جانب اساتذہ سےسکول کاواش روم صاف کروانےکی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپرگردش کرچکی ہےاورناقص انتظام کی وجہ سےماہڑہ کےعلاقہ میں ایک گورنمنٹ سکول کابچہ بھی کرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوچکاہےاس سب کےباوجودڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ ڈاکٹراحتشام انوراورمحکمہ تعلیم سرکاری اداروں کی بہتری کےحوالےسےزبانی جمع خرچ سےآگےنہ بڑھ سکے ۔








