مظفرگڑھ میں مقامی اخبار سے تعلق رکھنے والا صحافی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،پولیس کیمطابق لاپتہ ہونے والے صحافی کی گاڑی خون آلود حالت میں ملی ہے.مظفرگڑھ میں مقامی سے تعلق رکھنے والا صحافی گزشتہ رات لاپتہ ہوگیا،پولیس کیمطابق لاپتہ ہونے والے صحافی ذوالفقار علی کی گاڑی خون آلود حالت میں آج چوک قریشی کے قریب سے ملی ہے.ذوالفقار علی مقامی اخبار روزنامہ اوصاف سے تعلق رکھتے ہیں اور تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار کے رہائشی ہیں.ذوالفقار علی کے اہلخانہ کیمطابق وہ چوک منڈا سے بیٹ میرہزار واپس آرہے تھے اور چوک قریشی کے قریب ان سے فون پر رابطہ منقطع ہواتھا.دوسری جانب پولیس کیمطابق صحافی کی گاڑی تحویل میں لیکر سائنسی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

- Home
- جرائم و حادثات
- مقامی صحافی پر اسرار طور پر لاپتا،پولیس نے صحافی کی خون آلودہ گاڑی برآمد کرلی