ملتان: سرکاری اداروں کے افسران کی عید
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس ایس پی آر آئی بی سیف اللہ خٹک اور دیگر پولیس افسران نے ان کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔
کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان عید نماز کے بعد تمام پولیس افسران و ملازمین سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔پولیس لائنز میں تمام پولیس افسران کے لیے بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا۔سی پی او ملتان نے تمام پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔