چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ

0
101

ہانگ کانگ: چین کے زیر انتظام علاقے ہانگ کانگ میں پھوٹنے والے مظاہرے گیارویں ہفتے میں‌داخل ہوگئے ، ہانگ کانگ میں شٹر ڈاون ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے چین کو بھی بڑے خطرات لاحق ہونا شروع ہوگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق آج ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین نے ایئر پورٹ پر قبضہ کرکے تمام پروازوں کو جانے سے روک دیا.

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مصروف ترین مرکز میں سے ایک پر شٹ ڈاؤن کی صورتحال اس وقت دیکھنےمیں آئی جب چینی حکومت کا غصہ بڑھ رہا ہے اور اس نے کچھ پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘دہشت گردی’ قرار دیا ہے۔اس صورتحال نے 10 ہفتوں سے جاری بحران کو مزید ڈرامائی صورتحال کے تحت بڑھا دیا ہے۔خیال رہے کہ چین کی جانب سے مجرمان کی حوالگی کی اجازت دینے سے متعلق بل سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والا یہ احتجاج مسلسل 10 ہفتوں سے جاری ہے اور کل یہ احتجاج 11ویں ہفتے میں داخل ہورہا ہے.

یہ احتجاج 1997 سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے چین کے لیے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق 5 ہزار سے زائد مظاہرین نے پیر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا رخ کیا، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر درج نعروں میں ریلیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی گئی تھی۔اگرچہ گزشتہ 3 روز میں دیگر ریلیاں بھی منعقد ہوئیں لیکن ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیر کا احتجاج افراتفری کا باعث بنا۔

ہانگ کانگ سے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ہانگ کانگ محفوظ نہیں’ اور ‘پولیس شرم کرو’ درج تھا۔اس حوالے سے حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان تصادم میں 45 افراد زخمی ہوئے، جس میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave a reply