ملتان : عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے اقدامات

0
58

ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈکوارٹرکا واٹرفلٹریشن پلانٹس کا معائنہ، رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مختلف محکموں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سید محمد عباس شاہ کا ضلع کونسل کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا وزٹ کیا ہے اور متعدد واٹر پلانٹس کی بندش بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھنے کا مناسب میکانزم نہیں ہے اور بجلی کی ڈس کنکشن پلانٹس کی بندش کی اہم وجہ ہے۔ اس کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی اونرشپ نہیں ہے۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھنے کے لیے صارفین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے بستی درانہ لنگانہ، 5 مرلہ سکیم، حاجی پور، شریف پورہ،قادر آباد،راجہ پور،تاجپور سندیلہ،صالح مہے، بستی نانڈلہ،سردارپور اور بستی عنایت پور کے پلانٹس کاوزٹ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کی ایمرجنسی کا اچانک معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے گفتگو کی۔ہسپتال میں ڈاکٹرزاورسٹاف موجود تھا،ادویات دستیاب تھیں اور لیب فعال تھی۔ اے سی شجاع آباد نے محرم کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔ دوسری طرف سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری نے سیلاب زدگان کے ریلیف کا تمام سامان گودام میں شفٹ کرنے کی رپورٹ دے دی ہے۔ یہ سامان مسلم ہائی سکول سے پی ڈی ایم اے کے شمس آباد میں واقع گودام میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply