کراچی:پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی . آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 280 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔
اکنامکس رپورٹر کے مطابق آج دوپہر کھانے کے وقفہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی اور کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔
اسٹاک ایکچینج مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 53,802,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 2,402,521,654 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 71 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔ماہرین معیشت کے مطابق امید ہے کہ آئندہ آنے والے دنوںمیںحالات مزید بہتر ہو سکتے ہیں