منڈی بہاؤالدین :تبلیغی جماعت کے دس اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق. ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی، اسپتال ذرائع

منڈی بہاءالدین:متاثرہ مریضوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا،
تبلیغی جماعت کے 65 سے زائد افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔
منڈی بہاوالدین میں کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد 14 ہو گئی ۔
تبلیغی جماعت کے افراد جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے
ان میں سے دس افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ان نئے مریضوں میں 3 منڈی بہاوالدین ضلع کے شہری ،
4 انڈونیشیا کے باشندے اور باقی پاکستان کے دوسرے اضلاع کے لوگ شامل ہیں

Shares: